سیاسی عدم استحکام معاشی قیامت کو جنم دے رہا ہے، شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی کی تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد
پی ٹی آئی کی تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام معاشی قیامت کو جنم دے رہا ہے، 226 کا ڈالرہونے کے باوجود آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی بھی بیل آئوٹ معاہدہ طے نہیں پایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ڈالر 226 روپے کا ہونے کے باوجود آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی بھی بیل آؤٹ معاہدہ طے نہیں پایا۔ اکتوبر نومبر میں عام انتخابات کے سوا کوئی حل نہیں۔ پھر کوئی بھی حکومت نہیں کر پائے گا۔

بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے سے متعلق اپنی ٹوئٹ میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اوورسیز ووٹوں کے لیے ابھی سپریم کورٹ جارہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایف آئی اے نے پی پی ایل میں خلاف ضابطہ بھرتیوں پر دو مقدمات درج کرلئے

یاد رہے گزشتہ روز شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز کو موجودہ حکومت نے ووٹ کا حق دینے میں جو روکاوٹیں اور تاخیر کی ترمیم کی ہے، اس کے خلاف میں کل صبح 10 بجے سپریم کورٹ میں رٹ داخل کرنے جارہا ہوں تاکہ 32 ارب ڈالر سالانہ پاکستان بھیجنے والے ایک کروڑ پاکستانیوں کو ان کے ووٹ کا حق دیا جائے۔

Related Posts