حکومت کا عوام کے لیے ایک اور جھٹکا، بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت کا عوام کے لیے ایک اور جھٹکا، بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر
حکومت کا عوام کے لیے ایک اور جھٹکا، بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری پکڑ لی، حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 91 پیسے بڑھانے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔

وفاقی حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔ درخواست کی سماعت کل ہوگی، جس کے بعد نیپرا اپنا فیصلہ نوٹی فکیشن کے لے وفاقی حکومت کو بھجوائے گا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے دائردرخواست میں کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوزکیلئے بجلی کابنیادی ٹیرف بڑھانے کی تجویزہے۔ حکومت کا بجلی کابنیادی ٹیرف مرحلہ واربڑھانے کامنصوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی حکومت نے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم پر عملدرآمد روک دیا

اس سلسلے میں جولائی سے بجلی3روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویزہے۔اگست سے بجلی مزید 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ جب کہ اکتوبرسے بجلی کابنیادی ٹیرف91پیسے فی یونٹ مزیدبڑھانے کی تجویزدی گئی ہے۔

دوسری طرف وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کر دی۔

Related Posts