اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری پکڑ لی، حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 91 پیسے بڑھانے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔
وفاقی حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔ درخواست کی سماعت کل ہوگی، جس کے بعد نیپرا اپنا فیصلہ نوٹی فکیشن کے لے وفاقی حکومت کو بھجوائے گا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے دائردرخواست میں کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوزکیلئے بجلی کابنیادی ٹیرف بڑھانے کی تجویزہے۔ حکومت کا بجلی کابنیادی ٹیرف مرحلہ واربڑھانے کامنصوبہ ہے۔
وفاقی حکومت نے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم پر عملدرآمد روک دیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








