ن لیگ کے وزیر بوکھلاہٹ میں اول فول بول رہے ہیں، نظر انداز کرنا بہتر ہے، فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

فواد چوہدری
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت ن لیگ کے وزیر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اسی لئے اول فول بول رہے ہیں جن کو نظرانداز کرنا ہی بہتر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں ملک میں موجود سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات پر شدید تشویش ہے جنہیں سیاسی طور پر حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہمارے پاس وقت زیادہ نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ غصے اور ضد میں درست فیصلے نہیں ہوتے جس کا ثبوت ہے کہ نااہلوں کا ٹولہ جو پاکستان پر مسلط کیا گیا معاملات ان کے ہاتھ سے نکل گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے وزیر بوکھلاہٹ میں اول فُول بول رہے ہیں جن کو نظرانداز کرنا بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیاسی عدم استحکام معاشی قیامت کو جنم دے رہا ہے، شیخ رشید

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اب بھی چاہتے ہیں معاملہ فہمی کا مظاہرہ کیا جائے، انتخابات کی تاریخ دے کر الیکشن کے فریم ورک اور نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل پر سر جوڑیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا  تھا کہ حکومت اس وقت وینٹی لینٹر پر ہے جس کا سوئچ ہمارے ہاتھ میں ہے، اگر ہم وینٹی لینٹر کا سوئچ آف کر دیں تو کیا ہوگا؟

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اب فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کیا چاہتی ہے جس کے لئے اس حکومت کو چند دن کی مہلت دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ہمیں عام انتخابات کی تاریخ دیں، انتخاب کا اعلان ہوتے ہی ہم شہباز شریف سے بات کرنے کو تیار ہونگے۔

Related Posts