امریکا نے پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی واچ لسٹ سے نکال دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکا نے پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی واچ لسٹ سے نکال دیا
امریکا نے پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی واچ لسٹ سے نکال دیا

امریکا نے پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مجموعی پیش رفت کو سراہتے ہوئے پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی ’درجہ 2 واچ لسٹ‘ سے نکال کر ’درجہ 2‘ میں اپ گریڈ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اسٹیٹ دپارٹمنٹ نے ٹرینفکنگ ان پرسن کی سالانہ رپورٹ 2022 میں پاکستان کی درجہ بندی میں نظر ثانی کی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کا ریکارڈ بہتر نہ ہونے پر 2018 میں واچ لسٹ میں رکھا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق نامناسب اقدامات کے باعث پاکستان کو مسلسل 2 سال تک درجہ دوم کی واچ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی سطح پر ڈالر بڑھنے کی وجوہات کیا ہیں؟ رپورٹ سامنے آگئی

امریکا نے سال 2020 کی اپنی اسمگلنگ ان پرسنز رپورٹ میں پاکستان کا درجہ کم کرتے ہوئے اسے ٹیئر  2 سے ٹائیر 2 واچ لسٹ میں شامل کردیا تھا جبکہ رپورٹ میں تسلیم کیا گیا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں پاکستان ’اہم اقدامات‘ کر رہا ہے۔

ٹی آئی پی رپورٹ کو ٹائیر ایک، ٹیئر 2، ٹائیر 2 واچ لسٹ اور ٹائیر 3 میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ٹائیر 2 واچ لسٹ والے ممالک وہ ہیں جن کی حکومتیں ٹریفکنگ متاثرین سے تحفظ کے ایکٹ (ٹی وی پی اے) کے کم سے کم معیارات پر پورا اترتی ہیں تاہم خود کو ان معیارات کی تعمیل میں لانے کے لیے اہم کوششیں کر رہی ہیں مگر اس کے باوجود اسمگلنگ کے متاثرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

Related Posts