رانیل وکرم سنگھے سری لنکا کے نئے صدر منتخب

تازہ ترین

تازہ ترین

رانیل وکرم سنگھے سری لنکا کے نئے صدر منتخب
رانیل وکرم سنگھے سری لنکا کے نئے صدر منتخب

کولمبو: رانیل ورکرما سنگھے سری لنکا کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سری لنکن پارلیمنٹ نے عوام میں وکرما سنگھے کی غیر مقبولیت اور ان کی مخالفت کے باوجود انہیں ملک کا نیا صدر منتخب کیا ہے۔

سری لنکا کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں وکرما سنگھے کو 134 ووٹ ملے جب کہ ان کے مدمقابل امیدوار نے 84 ووٹ حاصل کیے۔

خیال رہے کہ رانیل وکرما سنگھے کو سری لنکا کے سابق صدر گوٹابایا راجاپاکسے کے ملک سے فرار کے بعد قائم مقام صدر بنایا گیا تھا جنہیں اب پارلیمنٹ نے باضابطہ صدر منتخب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا نے پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی واچ لسٹ سے نکال دیا

سری لنکا کے نئے منتخب ہونے والے صدر رانیل وکرم سنگھے کو خراب معاشی اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔

رانیل وکرما سنگھے نے کہا کہ اس وقت قوم بہت مشکل صورتحال میں ہے اور ہمارے آگے بہت بڑے چیلنجز ہیں۔ انہوں نے ملک میں سیاسی استحکام اورآئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج کی بحالی کے عزم کا اظہار کیا۔

وکرما سنگھے نے اپوزیشن جماعتوں سے ملک کی بہتری کے لیے متحد ہوکر کام کرنے کا مطالبہ کیا۔

Related Posts