لاہور: اسپیشل کورٹ سنٹرل لاہور نے شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل سنٹرل کورٹ لاہورنے 30 جولائی کو سلمان شہباز، طاہر نقوی کی جائیدادوں کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سلمان شہباز اور طاہر نقوی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت نے تحریری حکم نامے میں تفتیشی افسر کو ملزم مقصود چپڑاسی کی موت کا سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ سلمان شہباز اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دینے کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ تفتیشی افسر نے فرائض کی انجام دہی میں غفلت پر کوئی وضاحت بھی پیش نہیں کی۔
ن لیگ کے وزیر بوکھلاہٹ میں اول فول بول رہے ہیں، نظر انداز کرنا بہتر ہے، فواد چوہدری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








