عبداللہ شفیق کی شاندار بلے بازی، پاکستان نے گال ٹیسٹ جیت لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

عبداللہ شفیق کی سنچری، پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی
عبداللہ شفیق کی سنچری، پاکستان نے گال ٹیسٹ جیت لیا

گال: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عبد اللہ شفیق کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ایک ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 342 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، عبد اللہ شفیق نے اپنی 408 گیندوں کی اننگز میں 6 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

قومی کرکٹ ٹیم نے گال ٹیسٹ میں ناصرف اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا بڑا ٹوٹل حاصل کیا بلکہ گال اسٹیڈیم میں سب سے بڑا ہدف مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

آج پانچویں روز کا آغاز پاکستانی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز کے ساتھ کیا تھا جب کہ سری لنکا نے پاکستان کو جیت کےلیے 342 رنز کا ہدف دیا تھا۔

قبل ازیں آغا سلمان 12، محمد رضوان 40، کپتان بابراعظم 55، امام الحق 35 اور اظہرعلی 6 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کو جیت کیلئے 113 رنز درکار، گال ٹیسٹ کا فیصلہ آج ہو گا

سری لنکا کے پراباتھ جے سوریا نے 4 اور رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ میچ کے چوتھے روز کا آغاز سری لنکا کی بیٹنگ سے ہوا تھا جب ٹیم کے 329 اسکور پر 9 کھلاڑی آؤٹ تھے لیکن سری لنکا نے مجموعی اسکور میں صرف 8 رنز کا اضافہ کیا اور 337 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف ملا۔

سری لنکا کے دنیش چندی مل 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جنہوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد نواز نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ یاسر شاہ نے 3، حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں222 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، میزبان ٹیم کی جانب سے دنیش چندی مل نے سب سے زیادہ 76 رنز اسکور کیے۔

Related Posts