پاکستان کو جیت کیلئے 113 رنز درکار، گال ٹیسٹ کا فیصلہ آج ہو گا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کو جیت کیلئے 113 رنز درکار، گال ٹیسٹ کا فیصلہ آج ہو گا
پاکستان کو جیت کیلئے 113 رنز درکار، گال ٹیسٹ کا فیصلہ آج ہو گا

گال: گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 342 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنالیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان گال ٹیسٹ جاری ہے جس کے پانچویں دن کا کھیل آج کھیلا جارہا ہے جو کہ میچ کا آخری اور فیصلہ کن دن ہے۔

آج کھیل کے آغاز پر پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز پر کیا جبکہ عبداللہ شفیق 113 اور محمد رضوان 114 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اِس وقت پاکستان کو جیت کے لیے مزید 113 رنز درکار ہیں اور اب بھی 88 اوورز کا کھیل باقی ہے جبکہ پاکستان کے پاس 7 وکٹیں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گال ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط، فتح 120 رنز کی دوری پر

سابق کپتان اظہر علی دوسری اننگز میں بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور صرف 6 بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ اوپنر امام الحق 35 رنز اور کپتان بابر اعظم 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے پربھات جے سوریا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Posts