کولمبو: سری لنکن پارلیمنٹ میں نئے صدر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ آج ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں آج نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔ سری لنکن پارلیمنٹ صدر کا چناؤ کرے گی۔ قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے سمیت 3 صدارتی امیدوار مدمقابل ہیں۔
خیال رہے کہ اِس وقت سری لنکا میں وزیراعظم وکرما سنگھے بطورِ عبوری صدر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ عوام کے مظاہرے کے بعد سری لنکن صدر گوٹابایا راجا پاکسے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔
سری لنکا میں جو نیا صدر منتخب ہوگا وہ 2024 میں ہونے والے نئے انتخابات سے قبل دو سال پورے کرے گا۔
ٹوئٹر کی درخواست پر عدالت نے اکتوبر میں سماعت مقرر کرلی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








