ڈالر کو پر لگ گئے، قیمت 226 روپے تک پہنچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

فارن کرنسی

کراچی: انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کاروباری دن کے آغاز پر بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 226 روپے سے تجاوز کرگیا۔

آج کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 52 پیسے  مہنگا ہو کر 226 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قیمت میں تقریباً سات روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں تقریباً سات روپے ہونے والا اضافہ ملکی تاریخ میں کسی ایک دن میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ تھا، جس کے بعد ایک ڈالر 222 روپے 10 پیسے کا فروخت ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کا عوام کے لیے ایک اور جھٹکا، بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر

خیال رہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے ملک میں روپے کی قدر میں گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے۔ حکومت کی تبدیلی کے بعد11  اپریل سے اب تک ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا آرہا ہے۔

پاکستان میں 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پر ایک ڈالر کی قیمت 204.85 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

 ماہرین کے مطابق ملک کا بڑھتا ہوا درآمدی بل  ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ ہے۔ جو عالمی مارکیٹ میں تیل، گیس اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بڑھا ہے۔

علاوہ ازیں آئی ایم ایف کے ساتھ قرضہ پروگرام کی بحالی میں تاخیر اور غیر یقینی سیاسی صورتحال  نے بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔

Related Posts