مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں فی تولہ 1200 روپے کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

 پاکستان میں کئی دنوں تک مسلسل اضافے کے بعد  سونے کی قیمت کو بالآخر بریک لگ گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز پاکستان میں سونا فی تولہ 1200 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد ایک تولے کی قیمت ایک لاکھ 44 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت 1028 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 23 ہزار 457 روپے ہوگئی ہے۔

Related Posts