یورپ میں جاری بدترین گرمی کی لہر کے نتیجے میں براعظم کے کئی ممالک بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، جگہ جگہ جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ اسپین میں شدید گرمی سے اب تک 500 سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔
بی بی سی کے مطابق برطانیہ اور فرانس میں درجہ حرارت میں کچھ کمی ہوئی ہے لیکن یونان، سپین اور اٹلی میں فائر فائٹرز اب بھی کئی جگہوں پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے شمال مشرق میں واقع ماؤنٹ پینتیلی پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے تقریباً 500 فائر فائٹرز کوششوں میں مصروف ہیں۔