فیس بک نے افغان ملی ( نیشنل) ٹی وی کے پشتو اور دری (فارسی) زبان کے آفیشل پیجز بند کردیے۔ اس سے قبل افغان قومی ٹی وی کا انگریزی پیج بھی بلاک کیا جا چکا ہے۔
افغان ملی ٹی وی کے پیجز بند کیے جانے پر افغان نائب وزیر اطلاعات اور طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ اب تو دنیا جان لے کہ مغرب میڈیا کی آزادی کس کو کہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
معصوم افغان بچہ زلزلے میں تنہا رہ گیا
ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ ملی ٹیلیویژن اور باختر نیوز ایجنسی کے فیس بک پیجز کی بندش عدم برداشت اور ہارے ہوئے مورال کی علامت ہے۔
Now, you will understand what the West calls the freedom of media!?
Blocking the social media accounts of the IEA’s National Radio and Television and Bakhtar News Agency shows impatience and intolerance.
The slogan “Freedom of expression” is used to deceive other nations. pic.twitter.com/6FgkKEjW4w— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) July 20, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








