کراچی والوں کیلئے بری خبر، بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپیہ 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ ملک گیر یکساں ٹیرف کیلئے کے الیکٹرک ٹیرف میں بھی اضافہ ضروری قرار دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپیہ 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈالرکی بڑھتی ہوئی قدر، ملک میں آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کو ٹیرف بڑھانے کی منظوری دی تھی، سرکاری ڈسکوز کے ٹیرف میں ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔

ای سی سی کا کہنا ہے کہ ملک گیر یکساں ٹیرف کیلئے کے الیکٹرک ٹیرف بڑھانا بھی ضروری تھا، پاور ڈویژن کی سمری پر ای سی سی نے ٹیرف میں اضافے کی اجازت دے دی۔

Related Posts