اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپیہ 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ ملک گیر یکساں ٹیرف کیلئے کے الیکٹرک ٹیرف میں بھی اضافہ ضروری قرار دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپیہ 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی۔