پاکستانی پاسپورٹ کمزور ترین ممالک میں سے چوتھے نمبر پر آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی پاسپورٹ کمزور ترین ممالک میں سے چوتھے نمبر پر آگیا
پاکستانی پاسپورٹ کمزور ترین ممالک میں سے چوتھے نمبر پر آگیا

اسلام آباد: دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ کمزور ترین ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے جبکہ دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز جاپانی پاسپورٹ کے نام رہا۔

تفصیلات کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے رپورٹ جاری کردی جس میں دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کے طور پر افغانستان کو سب سے نیچے رکھا گیا ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ بدستور 109ویں نمبر پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں بلدیاتی، این اے 245 پر ضمنی انتخاب ملتوی

سب سے کمزور پاسپورٹ کے حامل ممالک میں افغانستان کے بعد شام، عراق اور پاکستان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کمزور ترین پاسپورٹس والے ممالک کے پاسپورٹ پر 26 سے 32 ممالک کیلئے ہی ویزہ فری پالیسی اپنائی جاتی ہے۔

ماضی میں جاپان اور سنگاپور کے مابین دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کیلئے اشتراک قائم تھا،  تاہم گزشتہ روز رپورٹ سامنے آنے پر جاپان نے سنگاپور کو دوسرے نمبر پر پٹخ دیا۔ سنگاپور اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آگئے۔

طاقتور ترین پاسپورٹ کی دوڑ میں جرمنی اور اسپین تیسرے نمبر پر آئے جبکہ بھارت 87ویں نمبر پر براجمان ہے۔ درجہ بندی کے تحت جاپانی پاسپورٹ پر 191 جبکہ سنگاپورین پاسپورٹ پر 190 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کیا جاسکتا ہے۔

Related Posts