سری لنکا نے ایشیا کپ کی میزبانی سے معذرت کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

سری لنکا نے ایشیا کپ کی میزبانی سے معذرت کرلی
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز: اگر آج سری لنکا پاکستان سے جیت گیا تو یہ کلین سویپ ہوگا

کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ملک کے خراب معاشی و سیاسی بحران کے پیش نظر ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو بتایا کہ وہ ایشیا کپ 2022 کی میزبانی نہیں کرسکتے۔

اس حوالے سے سری لنکن میڈیا نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز اپنے فیصلے سے اے سی سی کو آگاہ کیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کی وجہ سے ایونٹ کرانا ممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عبداللہ شفیق کی شاندار بلے بازی، پاکستان نے گال ٹیسٹ جیت لیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کرانے کا ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ایشیا کپ کا وینیو بھارت سمیت کوئی اور بھی ہوسکتا ہے۔

سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ وینیو کے لیے پہلے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے حتمی بات چیت کرے گا اور ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہی رہے گی۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ رواں برس 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا میں شیڈول ہے۔

Related Posts