ہم جنس پرستوں کی شادی کو تحفظ، امریکہ میں بل منظور

تازہ ترین

تازہ ترین

ہم جنس پرستوں کی شادی کو تحفظ، امریکہ میں بل منظور
ہم جنس پرستوں کی شادی کو تحفظ، امریکہ میں بل منظور

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کے ارکان نے ہم جنس پرستوں کے درمیان شادیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بل منظور کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی پارلیمنٹ کے 267 ارکان نے ہم جنس پرستوں اور دیگر نسلوں کے درمیان شادیوں سے متعلق بل ریسپیکٹ فارمیرج ایکٹ کی حمایت کی جبکہ 157 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان میں یہ بل اِس خدشے کے پیش نظر پیش کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے جس طرح اسقاط حمل کے حق کو ختم کردیا کہیں ہم جنس پرستوں کی شادی کے حق کو بھی ختم نہ کردیں۔

ایوان میں منظور کئے گئے اِس بل کی حمایت حکمراں جماعت کے 47 ارکان نے بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

یورپ میں گرمی وبا کی صورت اختیار کر گئی، اسپین میں سینکڑوں ہلاکتیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق اِس بل کی منظوری کیلئے کانگریس رکن مونڈیئر پیش پیش رہے جو اعلانیہ طور پر ایک ہم جنس پرست ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو میرا ذاتی مسئلہ ہے اور ہم اپنے حق کا دفاع جانتے ہیں۔

معلوم رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اکثریت نے تو یہ بل منظور کرلیا، تاہم اسے قانون بننے کے لیے سینیٹ سے بھی منظور کرانا ضروری ہے جہاں حکومت اور اپوزیشن کی تعداد تقریباً برابر ہے۔

واضح رہے کہ امریکی سپریم کورٹ کے قدامت پرست ججوں نے اسقاط حمل کے حق کو منسوخ کردیا ہے جس کے بعد ہم جنس پرستوں اور نسلی گروہوں کو خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ ان کے حقوق بھی منسوخ نہ کردیئے جائیں۔

Related Posts