اداکارہ اقراء عزیز اسکائی ڈائیونگ کی چیمپین نکلیں، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

اداکارہ اقراء عزیز اسکائی ڈائیونگ کی چیمپین نکلیں، ویڈیو وائرل
اداکارہ اقراء عزیز اسکائی ڈائیونگ کی چیمپین نکلیں، ویڈیو وائرل

معروف پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز نے بھی اسکائی ڈائیونگ کی چیمپین نکلیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ اقراء عزیز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN???????? (@iiqraaziz)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اقراء عزیز دبئی میں اسکائی ڈائیونگ کر رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اسکائی ڈائیونگ کر کے بہت مزہ آیا، ہر کسی کو اپنی زندگی میں یہ ضرور آزمانا چاہیے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اسکائی ڈائیونگ میرا اب تک کا سب سے بہادر کام ہے، اس تجربے کے لیے میں اسکائی ڈائو دبئی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

واضح رہے اقرا عزیز شوہر یاسر حسین سے 2019 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، جبکہ تقریبا ایک سال قبل ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے کبیر حسین رکھا۔

یاد رہے ان دنوں اقراء عزیز اپنے شوہر یاسر اور بیٹے کے ہمراء دبئی میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔

Related Posts