گوادر میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ، ایک شخص زخمی ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

دھماکہ
(فوٹو: آن لائن)

بلوچستان کے معاشی حب گوادر میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے باعث ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق گوادر کے علاقے جیونی میں گرلز مڈل اسکول کے قریب ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بم دھماکہ ہوا۔  دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مردان میں پولیس چوکی پر دھماکہ، پولیس اہلکار جاں بحق، 5 زخمی

ہسپتال میں زخمی شخص کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ گوادر پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے پر تحقیقات جاری ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے کے لیے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس استعمال ہوئی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا میں مردان کے قریب ایک چیک پوسٹ پر دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل جاں بحق جب کہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

دھماکے کی شدت سے چیک پوسٹ کے گیٹ اور قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا۔ آج سے 14روز قبل واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عرفان اللہ خان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ صبح تقریباً 10 بج کر 45 منٹ پر ہوا۔نامعلوم ”دہشت گردوں ” نے چیک پوسٹ کے گیٹ سے ملحقہ پل کے نیچے ایک آلہ نصب کیا تھا۔

Related Posts