بشریٰ اقبال کا دانیہ شاہ کو کرارا جواب، ٹوئٹ پر صارفین کے تبصرے

تازہ ترین

تازہ ترین

بشریٰ اقبال کا دانیہ شاہ کو کرارا جواب، ٹوئٹ پر صارفین کے تبصرے
بشریٰ اقبال کا دانیہ شاہ کو کرارا جواب، ٹوئٹ پر صارفین کے تبصرے

دو روز قبل مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے عدالت میں اپنے مرحوم شوہر کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کی تھی۔

دانیہ شاہ کی درخواست کے بعد عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا، جاری پیغام میں انہوں نے دبے الفاظ میں دانیہ ملک کو کرارہ جواب دیا۔

بشریٰ اقبال نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے بغیر کسی کا نام لیے لکھا کہ ایسا بھی کیا پیسے کی لالچ کہ کسی انسان کی جان، مال، عزت سب کھا جاؤ، وہ بھی جھوٹ اور الزامات کی بنیاد پر ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی عدالت میں انسان کتنے ہی جھوٹ بول لے لیکن اللّٰہ تعالیٰ کی عدالت میں زبان نہیں اعضاء بولیں گے، وہاں جب سی سی ٹی وی چلیں گے تو کوئی راہِ فرار نہیں ملے گی۔

بشریٰ اقبال نے پیغام پوسٹ کرتے ہوئے ہیش ٹیگز میں یہ بھی لکھا ہے کہ ‘اللّٰہ سے ڈرو’، ‘اللّٰہ سب جانتا ہے’۔

اس پورے پیغام میں بشریٰ کی جانب سے کسی کا نام نہیں لیا گیا لیکن صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ انہوں نے یہ پیغام عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ کے لیے لکھا ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ دانیہ نے یہ پوسٹ مارٹم والا ڈرامہ خود کو بچانے کے لیے کیا ہے، دنیا جانتی ہے کہ عامر لیاقت کی موت لیک ویڈیو کی وجہ سے ہوئی۔ یہ پوسٹ مارٹم والا ڈرامہ اس لیک ویڈیو سے نظر ہٹانے کے لیے کیا جارہا ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ دانیہ کو ضرور سزا ملنی چاہیے۔

ایک صارف نے دانیہ کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ عدالت میں درخواست سے قبل دانیہ کی والدہ کے یہ بیانات بھی سامنے آتے رہے کہ عامر لیاقت جو کچھ چھوڑ کر گئے ہیں وہ سب اب دانیہ کا ہے۔

Related Posts