سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان چیئرمین نیب مقرر

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان چیئرمین نیب مقرر
سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان چیئرمین نیب مقرر

اسلام آباد: حکومت نے سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کو چئیرمین نیب تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کی بحیثیت چئیرمین نیب تعیناتی کیلئے کابینہ نے منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:

راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

معلوم رہے کہ آفتاب سلطان کی شہرت ایک دیانتدار افسر کے طور پر ہے۔ اُن کا نام پیپلز پارٹی نے تجویز کیا تھا۔ آفتاب سلطان آئی جی پنجاب تعینات، نیشنل پولیس اکیڈمی کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔

علاوہ ازیں آفتاب سلطان کے والد اور ساس دو دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ آفتاب سلطان کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ انہوں نے پولیس میں اپنے کیریئر کاآغاز 1977ءمیں بطور اے ایس پی پنجاب پولیس کیا تھا۔

Related Posts