علیزے شاہ کی سرخ لباس میں خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

علیزے شاہ کی سرخ لباس میں خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر جاری
علیزے شاہ کی سرخ لباس میں خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر جاری

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوگئیں۔

علیزے شاہ نے اپنے انسٹا گرام پر چند تصاویر شیئر کی ہیں، جنہیں ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

فوٹو:علیزے شاہ انسٹاگرام

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادکارہ سرخ رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں۔ مداحوں کی جانب سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی علیزے شاہ کی خوب تعریفیں کی گئی۔

فوٹو:علیزے شاہ انسٹاگرام

علیزے شاہ کے چاہنے والوں نے ان سے وزن کم کرنے کی ٹپس مانگیں جبکہ کچھ نے انہیں ایک بار پھر چھوٹے بال رکھنے کا مشورہ دیا۔

علیزے شاہ ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ نے ’میرا دل میرا دشمن‘، ’تانا بانا‘، ’بے بسی‘ اور کئی ڈراموں میں اپنی ادکاری سے شائقین کے دل جیت چکی ہیں۔

Related Posts