بچے کو کاٹنے پر مسلح افراد نے ریسکیو سینٹر میں گھس کر 29 کتوں کو قتل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بچے کو کاٹنے پر مسلح افراد نے ریسکیو سینٹر میں گھس کر 29 کتوں کو قتل کردیا
بچے کو کاٹنے پر مسلح افراد نے ریسکیو سینٹر میں گھس کر 29 کتوں کو قتل کردیا

قطر:دوحا میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ایک افسوس ناک واقع پیش آیا، جانوروں کے ریسکیو سینٹر میں گھس کر مسلح قطری افراد کے ایک گروہ نے 29 کتوں کو ہلاک کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح افراد کا کہنا تھا کہ کتے نے ان میں سے کسی کے بیٹے کو کاٹ لیا تھا جس کے بعد یہ انتہائی قدم اٹھایا گیا۔

دوحا کے ریسکیو سینٹر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افراد نے ریسکیو سینٹر کے سکیورٹی گارڈ کو دھمکایا اور اندر گھس آئے، ساتھ ہی فائرنگ کردی جس سے کتوں سمیت ان کے بچے بھی ہلاک ہوگئے’۔

سوشل میڈیا پرجب یہ خبر سامنے آئی تو صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور قصورواروں کو بے زبان جانور پر ظلم کرنے کے لیے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس واقعے سے متعلق ریسکیو سینٹر کی اس پوسٹ نے قطر کے اسلحہ رکھنے کے قوانین کو چیلنج کردیا کہ عام شہری کیوں بندوقیں رکھیں؟ اور انہیں اپنی مرضی کے مطابق اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت کیوں دی جا سکتی ہے؟ اس کے خلاف کوئی سخت ضابطے کیوں نہیں ہیں؟

بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق اب نئے قوانین کے مطابق اسلحہ رکھنے کے لیے وزارت داخلہ سے لائسنس لینا ہوگا اور اس شخص کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے اور اس کی عمر 21 سال سے زیادہ ہوگی۔مذکورہ شرائط پر پورا نہ اترنے والوں کو اسلحہ فراہم نہیں کیا جائے گا۔

Related Posts