تنو شری دتہ کو کون کون ہراساں کررہا ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

تنو شری دتہ کو کون کون ہراساں کررہا ہے؟ اداکارہ نے بتادیا
تنو شری دتہ کو کون کون ہراساں کررہا ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے انہیں ہراساں کرنے والے عناصر کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کہ وہ نہ خود کشی کرنے والی ہیں اور نہ ہی شہر چھوڑ کر جائیں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں بہت ہراساں کیا جا رہا ہے اور نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ (Tanushree Dutta) میں انکشاف کیا کہ وہ کون ہیں جو انہیں نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے دو ٹوک جواب دیا کہ وہ نہ خود کشی کرنے والی ہیں اور نہ ہی شہر چھوڑ کر جائیں گی۔

اداکارہ کا اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ مافیا، پالیٹیکل سرکٹ اور ملک دشمن عناصر نشانہ بنا رہے ہیں۔ تنوشری دتہ نے سرخ لباس میں اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ‘مجھے بری طرح نقصان پہنچایا گیا اور نشانہ بنایا گیا۔’

اداکارہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم… کوئی کچھ تو کرو۔ پچھلے ایک سال میں پہلے میرا بالی ووڈ کا کام برباد ہوا اور پھر ملازمہ میرے پانی میں دوائیں اور اسٹیرائیڈ ملاتی تھی جس کی وجہ سے مجھے صحت کے ہر طرح کے مسائل ہونے لگے۔

اس کے بعد مئی میں جب میں اجین گئی تو میری گاڑی کی بریک سے دو بار چھیڑ چھاڑ کی گئی اور پھر میرا حادثہ ہوا۔ میں مرتے مرتے بچی اور 40 دن کے بعد میں ممبئی واپس آئی اور معمول کی زندگی اور کام میں مصروف ہوگئی۔میری بلڈنگ میں میرے فلیٹ کے باہر عجیب و غریب چیزیں ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:علیزے شاہ کی سرخ لباس میں خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر جاری

تنوشری نے مزید لکھا، ‘ایک بات یقینی ہے کہ میں خودکشی نہیں کروں گی، کان کھول کر سنو، سب لوگ۔ نہ ہی میں یہاں سے بھاگنے والی ہوں۔ میں یہاں رہنے آئی ہوں اور اپنے کیریئر کو پہلے سے کہیں زیادہ بلندیوں پر لے جاؤں گی۔

Related Posts