گال:پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز گھٹنے کی انجری کے باعث شاہین آفریدی 24 جولائی سے گال میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے۔
فاسٹ بولر سری لنکا میں ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ رہیں گے، جہاں ان کی ابتدائی بحالی اور دیکھ بھالٹیم کے طبی عملے کی نگرانی میں جاری رہے گی۔
شاہین شاہ آفریدی کو ایم آر آئی اسکین کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نتائج آنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے تاہم ان کی فٹنس کے حوالے سے کوئی خطرہ مول نہیں لیا جائے گا۔
شاہین آفریدی نے تمام فارمیٹس میں فرنٹ لائن سے پاکستان کی قیادت کی ہے اور ان کی شرکت پورے پاکستان کے لیے اہم ہے۔
مزید پڑھیں:سری لنکا کے لیے بڑا دھچکا،اہم اسپنر دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم سے باہر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








