لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نان بائی ایسوسی ایشن کو نان کی قیمت بڑھانے کی اجازت دے دی گئی۔
لاہور میں نان بائی ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ہوئے جو کامیاب رہے۔
نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے نان کی قیمت بڑھانے کی اجازت دے دی ہے لہذا نان کی قیمت 5 روپے اضافے کے بعد 20 روپے کر دی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق روٹی کی قیمت 10 روپے رہے گی لیکن روٹی کے لیے حکومت کو سرکاری آٹا فراہم کرنا ہو گا۔