امریکا میں پاکستانی نژاد خاتون فوٹو گرافر سابق شوہر کے ہاتھوں قتل

تازہ ترین

تازہ ترین

 امریکی شہرشکاگو میں پاکستانی نژاد فوٹوگرافر ثانیہ خان کو مبینہ طور پر ان کے شوہر نے گولی مار کر اسی بندوق سے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کےمطابق فائرنگ کی آواز کی اطلاع پر جب شگاکو پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو گھر کے دروازے پر 29 سالہ ثانیہ خان کی لاش پڑی تھی۔ سر پر گولی کا نشان تھا اور ساتھ ہی ایک مرد بھی زخمی حالت میں کراہ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سنجے دت اور رنبیر کپور کی نئی فلم شمشیرا ریلیز، کہانی سامنے آگئی

پولیس نے زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے انھیں مردہ قرار دیدیا۔ نوجوان کی شناخت راحیل احمد سے ہوئی جو مقتولہ ثانیہ خان کے شوہر تھے اور حال ہی میں دونوں کے درمیان طلاق ہوئی تھی۔

اپنے قتل سے ایک روز قبل ہی پاکستانی نژاد ثانیہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی طلاق سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ سابق شوہر اور مبینہ قاتل کے اہل خانہ نے بتایا کہ راحیل خان تین دن سے لاپتہ تھے اور ازدواجی زندگی کی ناکامی اور تنہائی کے باعث کئی ذہنی مسائل کا شکار تھے۔

Related Posts