معروف ٹی وی ہوسٹ و مذہبی اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا عامر کا کہنا ہے کہ دانیہ کے خلاف تمام ثبوت ایف آئی اے سائبر کرائم کو دے دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں دانیہ کو سزا ملے۔
سوشل میڈیا پر مرحوم عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ میڈیا سے گفتگو کرتی نظر آرہی ہیں۔
دعا عامر نے کہا کہ ہم یہی چاہتے ہیں کہ دانیہ کو سزا ملے اور پہلے دن سے ہماری یہی نیت تھی کہ ہم دانیہ پر کیس کریں گے، اب چونکہ دانیہ پوسٹ مارٹم کے کیس میں میرے مرحوم والد کی بیوی بن کر کُودی ہے تو ہم نے ان کے خلاف فوری دراخوست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عامر لیاقت کی بیٹی نے کہا کہ ہم نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو تمام ثبوت دے دیے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد دانیہ کی گرفتاری ہو، جبکہ آئی اے سائبر کرائم نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ جلد از جلد دانیہ کو گرفتار کرکے کارروائی کریں گے۔
دعا عامر نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں، ہمیں آپ کے سپورٹ کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم میں تحریری شکایات مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال اور بیٹی دعا عامر کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔
دوسری جانب دانیہ نے شوہر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کروانے کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا، جس کی سماعت 28 جولائی کو ہوگی۔