لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین کے خلاف ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکرنے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا، ملک کے سینئر قانون دان یکسو ہیں کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین کے خلاف ہے، میرا خیال ہے سپریم کورٹ کو ڈپٹی اسپیکر کو توہین عدالت میں طلب کرنا چاہیے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے کل ہماری اخلاقیات کا جنازہ نکال کر آئین کو ملیامیٹ کر دیا، ہمارا کوئی پلان بی نہیں ہے لیکن اس نظام کے خلاف عوام میں غصہ اور مایوسی ہے، حمزہ شہباز منتخب وزیراعلیٰ پنجاب نہیں ہیں، انصاف کے لیے سپریم کورٹ آئے ہیں، توقع ہے سپریم کورٹ انصاف فراہم کرے گی، انصاف نہ ملا تو لوگ اپنا راستہ خود نکالیں گے۔
ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا، شیخ رشید
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








