ایشیا کپ 2022 کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے سپرد

تازہ ترین

تازہ ترین

ایشیا کپ 2022، پاکستان کو کن مسائل کا سامنا ہے؟
ایشیا کپ 2022، پاکستان کو کن مسائل کا سامنا ہے؟

دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساروگنگولی نے کہا ہے کہ سری لنکا میں شیڈول ایشیاکپ 2022 کو متحدہ عرب امارات میں منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کے باعث ایشیاکپ کو یو اے ای منتقل کردیا گیا ہے، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو مطلع کیا تھا کہ ملک میں معاشی اور سیاسی بحران کے باعث ایشیاکپ کی میزبانی سے قاصر رہیں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساروگنگولی نے بورڈ کی اعلیٰ کونسل کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ بنگلہ دیش میں مون سون سیزن اور بارشوں کے باعث ٹورنامنٹ کو یو اے ای منتقل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وسیم اکرم کی ون ڈے کرکٹ ختم کرنے کی تجویز

قبل ازیں میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سری لنکا کی موجودہ صورتحال کے باعث ایشیا کپ کی میزبانی خطرے میں پڑگئی ہے جبکہ بنگلہ دیش کو متبادل کے طور پر تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔

Related Posts