راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے جاری کردہ پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا ہے، لوگوں کو ایسی سیاست سے نفرت ہے جہاں ممبروں کی خرید وفروخت کی منڈی لگتی ہے۔
ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا ہے۔لوگوں کو ایسی سیاست سے نفرت ہے جہاں ممبروں کی خرید وفروخت کی منڈی لگتی ہے۔سپریم کورٹ آخری امید ہے،اس کے بعد مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد لانا ہوگا۔ڈالر 250کا ہو گیا تو 10 کروڑ پاکستانی غربت کی لپیٹ میں آجائیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 23, 2022
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آخری امید ہے،اس کے بعد مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد لانا ہوگا۔
سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر 250 کا ہوگیا تو 10 کروڑ پاکستانی غربت کی لپیٹ میں آجائیں گے۔
عمران خان کو پنجاب میں کس کی وجہ سے ناکامی ملی؟ شرجیل میمن کا اہم انکشاف
دوسری جانب شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو دعویٰ کیا اتنے ووٹ ان کو ملے، عمران خان، آصف زرداری اور پیپلز پارٹی پر جھوٹے الزامات لگانے پر معافی مانگیں۔
وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہاکہ پنجاب میں قائد ایوان کے انتخاب میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی ہے، عمران خان اور اس کے لوٹوں نے پروپیگنڈا کیا، الزام لگایا گیا کہ ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت آصف زرداری کررہے ہیں، پی ٹی آئی نے جو دعویٰ کیا اتنے ووٹ ان کو ملے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








