عمران خان کو پنجاب میں کس کی وجہ سے ناکامی ملی؟ شرجیل میمن کا اہم انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کو کس کی وجہ سے ناکامی ملی؟ شرجیل میمن کا اہم انکشاف
عمران خان کو کس کی وجہ سے ناکامی ملی؟ شرجیل میمن کا اہم انکشاف

کراچی: وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سابق وزیراعظم عمران خان کی پنجاب میں ناکامی کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو دعویٰ کیا اتنے ووٹ ان کو ملے، عمران خان، آصف زرداری اور پیپلز پارٹی پر جھوٹے الزامات لگانے پر معافی مانگیں۔

وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہاکہ پنجاب میں قائد ایوان کے انتخاب میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی ہے، عمران خان اور اس کے لوٹوں نے پروپیگنڈا کیا، الزام لگایا گیا کہ ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت آصف زرداری کررہے ہیں، پی ٹی آئی نے جو دعویٰ کیا اتنے ووٹ ان کو ملے۔

یہ بھی پڑھیں:

حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب، حکومتی اتحادیوں کا آصف زرداری سے اظہار تشکر

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا سارا پروپیگنڈا جھوٹا ثابت ہوا،عمران خان اور اس کے حواری پیسوں پر بکنے والے ہیں جب کہ اسد عمر نے 4 اپریل کو ممبران پنجاب اسمبلی کو خط لکھا کہ پرویز الہٰی عمران خان کے وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی نہیں گجراتی خط پر عمران خان کو ناکامی ملی ہے، اب پی ٹی آئی کو پرامن احتجاج کا حق ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے آج عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

Related Posts