اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی جانب سے ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کیے جانے کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیے اور پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ بچانے پر اظہار تشکر بھی کیا۔
ٹیلیفونک رابطے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ انشاء اللہ اب مل کر ملک کو مہنگائی سمیت تمام مسائل سے نکالیں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بھی آصف زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ نے آصف زرداری کی دور اندیشی کو سراہا اور اُن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ، پرویز الہٰی کی درخواست پر چیف جسٹس نے 3 رکنی بنچ تشکیل دے دیا
واضح رہے کہ اِس موقع پر صابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں نے آپ سے کہا تھا کہ آخری وقت تک لڑینگے، مجھ سے زیادہ چوہدری شجاعت حسین مبارک باد کے مستحق ہیں اور میں اُن کا احسان مند ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اب آپ نے چوہدری شجاعت اور اُن کی فیملی کا پورا خیال رکھنا ہے۔
علاوہ ازیں مولانا فضل الرحمان نے بھی وزیراعظم شہبازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، اس دوران مولانا فضل الرحمان نے حمزہ شہباز شریف کی کامیابی پراُن کو مبارکباد دی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








