اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 7 روز کے دوران 31 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کا اعتراف ادارہ شماریات کی رپورٹ میں سامنے آیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی مہنگائی کے اعدادوشمار سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق گزشتہ 7 روز کے دوران 31 اشیائے ضروریہ مہنگی اور غریب عوام کی پہنچ سے مزید دور ہوگئیں۔
ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 32 اعشاریہ 82 فیصد رہی، اس دوران 31 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں اور صرف 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جب کہ 9 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے برائلر مرغی فی کلو 10 روپے 88 پیسے اور لہسن کی فی کلو قیمت 7 روپے 5 پیسے بڑھ گئی جب کہ دال ماش 6 روپے 6 پیسے فی کلو تک مہنگی ہوئی۔
عالمی سطح پر گندم کی قیمت میں کمی کا امکان، روس اور یوکرین میں اہم معاہدہ طے پاگیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








