کراچی میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے بعد شہر کو پانی فراہم کرنے والے حب کینال میں شگاف پڑگیا، جس کے باعث پانی منگھوپیر کے غیر آباد علاقے میں داخل ہونے لگا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منگھوپیر میں حب کینال پر پڑنے والے شگاف کو پُر کرنے کے لیے مشینری لائی جا رہی ہے۔