جامعہ کراچی میں کل ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

جامعہ کراچی میں کل ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے گئے
جامعہ کراچی میں کل ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے گئے

کراچی: ملک اس دوران مون سون کی شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہے، جبکہ سندھ کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔

سندھ میں با لخصوص کراچی میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث جامعہ کراچی میں کل ہونے والے تمام پرچوں کو ملتوی کردیا گیا ہے،جامعہ کراچی کے مختلف ڈپارٹمنٹس میں کل سیمسٹرکے امتحانات ہونے تھے۔

ترجمان جامعہ کراچی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 200 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے، حکام کی جانب سے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:طوفانی بارشیں:سندھ حکومت کا کل کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں عام تعطیل کااعلان

واضح رہے کہ بارش برسانے والا مون سون سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوگیا، جو 28 جولائی تک برقرار رہ سکتا ہے۔ سندھ کے بیشتر شہروں میں رات گئے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

Related Posts