بلوچستان میں بارشوں سے ہلاکت کی تعداد 102 تک جاپہنچی

تازہ ترین

تازہ ترین

بلوچستان میں بارشوں سے ہلاکت کی تعداد 102 تک جاپہنچی
بلوچستان میں بارشوں سے ہلاکت کی تعداد 102 تک جاپہنچی

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں انہوں نے صوبے میں 102 افراد کی اموات کی تصدیق کردی ہے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین ہزار مکانات مہندم، 550 کلومیٹرز پر 9 شاہراہیں تباہ ہوچکی ہیں جبکہ 9 برج، 21 ٹیوب ویل اور 16 ڈیمز صفا ہستی سے مٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ رہیں گے یا نہیں؟ سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی

پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 97 ہزار 930 ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے جبکہ بارشوں سے بلوچستان بھر میں 78910 طلباء کی تعلیم بھی متاثر ہوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں بارشوں سے مرنے والوں میں 32 بچے اور 28 خواتین شامل ہیں جبکہ شدید بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ممکنا طور پر زیادہ ہوسکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بتایا کہ بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کا مزید کہنا ہے کہ  صوبائی و وفاقی حکومت نے متاثرین کو دس دس لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ بلوچستان حکومت نے بارشوں کے نقصانات کیلئے وفاق سے 50 ارب روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts