بھارت، آتش بازی فیکٹری میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک، عمارت تباہ

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت، آتش بازی فیکٹری میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک، عمارت تباہ
بھارت، آتش بازی فیکٹری میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک، عمارت تباہ

بھارت میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار کے علاقے چھپرا میں آتش بازی فیکٹری میں دھماکے کا واقعہ پیش آیا کے، واقعے کے بعد پوری عمارت تباہ ہوگئی اور چاروں طرف چیخ وپکار اور افراتفری مچ گئی۔

پولیس کے مطابق ملبے میں کئی مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ پولیس اور ریسکیو اہلکار ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اس حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ اس کی آواز دو سے تین کلو میٹر دور تک سنی گئی، دھماکے کے سبب عمارت میں آتش بازی شروع ہوگئی اور آگ لگ گئی جس سے عمارت بھی منہدم ہوگئی

Related Posts