دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کو سری لنکا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلیے 359 رنز درکار
پاکستان کو سری لنکا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلیے 359 رنز درکار

گال: پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔

خیال رہے کہ سری لنکا نے پہلے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنا لیے تھے۔

سری لنکا کی طرف سے دنیش چندی مل 80، اوشاڈا فرنینڈو 50، اینجیلو میتھیوز 42 اور کپتان دیمتھ کرونا رتنے 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2 جبکہ نعمان علی، نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے برمنگھم روانہ

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اظہر علی اور شاہین شاہ آفریدی کی جگہ فواد عالم اور نعمان علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے شہر گال ہی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکن ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Related Posts