سلمیٰ حسن اور اظفر علی طلاق کے بعد شارٹ فلم میں ایک ساتھ نظر آئینگے

تازہ ترین

تازہ ترین

سلمیٰ حسن اور اظفر علی طلاق کے بعد شارٹ فلم میں ایک ساتھ نظر آئینگے
سلمیٰ حسن اور اظفر علی طلاق کے بعد شارٹ فلم میں ایک ساتھ نظر آئینگے

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ سلمٰی حسن اور اداکار اور ہدایت کار اظفر علیٰ طلاق کے بعد ایک بار پھر ایک شارٹ فلم میں ساتھ نظر آئیں گے۔

ویڈیو شیئرنگ پلٹ فارم یوٹیوب سے نشر کی جانے والی شارٹ فلم ’ایکس ایکس ایل‘ میں شائقین پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ جوڑی کو ایک بار پھر دیکھ سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین میں سے کچھ اس جوڑی کو اسکرین پر ایک بار پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے پر سراہ رہے ہیں تو کچھ کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔

Salma Hasan & Azfar Ali Working Together After Divorce Had Audience in Debate

Salma Hasan & Azfar Ali Working Together After Divorce Had Audience in Debate

واضح رہے کہ 2001ء میں نجی چینل پر نشر ہونے والے سیٹ کام ’سب سیٹ ہے‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اس جوڑی نے حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کو ہمسفر چن لیا تھا لیکن شادی کے صرف 11 برس بعد 2012ء میں انہوں نے راہیں جدا کر لی تھیں، ان کی ایک بیٹی فاطمہ اظفر ہے۔

ہدایت کار اظفر علی نے سلمیٰ حسن سے علیحدگی کے بعد اداکارہ نوین وقار سے شادی کر لی تھی لیکن یہ شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔

Related Posts