وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علیزے شاہ چہل قدمی کر رہی ہیں اور انہوں نے کاندھے پر کچھ اٹھا رکھا ہے۔ کیمرا جب علیزے کی پچھلی جانب دکھاتا ہے تو صارفین کو نظر آتا ہے کہ علیزے نے ایک خوبصورت بلی کو کاندھے پر اٹھا رکھا ہے۔
ویڈیو میں اداکارہ علیزے بلیک اور وائٹ شرٹ میں نہایت دلکش نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو کی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ صبح کی واک کچھ اس طرح سے۔
واضح رہے حال ہی میں پاکستانی گلوکار علی طارق کا اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ خوبصورت گانا ’رابطہ‘ ریلیز ہوا۔ جس کی ویڈیو میں مداحوں کی جانب سے ورسٹائل اداکارہ علیزے شاہ کی موجودگی کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
علیزے شاہ نہ صرف پاکستان میں بلکہ اس سے باہر بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کی جاتی ہیں۔ اس وقت انسٹاگرام پر ان کے 4 ملین سے زائد فالوورز موجود ہیں، جہاں وہ اکثر اپنی تصاویر اور تفریحی ٹک ٹاک ویڈیوز پوسٹ کرتی ہیں۔