ارشد ندیم کی ورلڈ چیمپیئن شپ جیولن فائنل میں پانچویں پوزیشن 

تازہ ترین

تازہ ترین

ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں تھرو کرنے کے لیے فٹ قرار، ٹریننگ کا آغاز کردیا
ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں تھرو کرنے کے لیے فٹ قرار، ٹریننگ کا آغاز کردیا

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم امریکی ریاست اوریگون میں ہونے والے ورلڈ چیمپیئن شپ جیولن فائنل میں پانچویں پوزیشن حاصل کرکے 8 ایتھلیٹس میں یہ مقام حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق جویلین تھرو مقابلے کے فیصلہ کن مرحلے میں قومی اتھلیٹ نے پانچویں پوزیشن حاصل کی، انہوں نے ایونٹ میں 86.63 میٹر کی تھرو کی جو اس سیزن میں انکی بہترین تھرو تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایمیزون ٹریننگ پروگرام کا انعقاد، تاجربرادری کی شرکت

اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے 2 دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 88.13 میٹر تھرو کی۔

قبل ازیں ارشد ندیم نے کوالیفائینگ مرحلے میں گروپ بی میں چوتھے نمبر ہر رہے تھے۔

واضح رہے کہ قومی اتھلیٹ ارشد ندیم کہنی کی انجری مکمل ٹھیک نہ ہونے کے باوجود بھی اس ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہے تھے۔

Related Posts