گال ٹیسٹ، پاکستان نے پہلی اننگز میں 4وکٹس کے نقصان پر 112رنز بنالیے

تازہ ترین

تازہ ترین

گال ٹیسٹ، پاکستان نے پہلی اننگز میں 4وکٹس کے نقصان پر 112رنز بنالیے
گال ٹیسٹ، پاکستان نے پہلی اننگز میں 4وکٹس کے نقصان پر 112رنز بنالیے

سری لنکا کے گال انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور میزبان ٹیم کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل جاری ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے پہلی اننگز میں 4وکٹس کے نقصان پر 112 رنز بنا لیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور میزبان کرکٹ ٹیم کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ گزشتہ روز شروع ہوا تو سری لنکن ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی بیٹنگ پر گرفت مضبوط کر لی اور آج پہلی اننگز کے اختتام تک 378 رنز پر آل آؤٹ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

سری لنکا پہلی اننگز میں 378 پر آل آؤٹ، پاکستان کی بیٹنگ شروع

دوسری جانب پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو اوپنر عبداللہ شفیق کوئی رن بنائے بغیر آستھا فرنانڈو کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے جس کے بعد کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی تاہم 35 کے مجموعی اسکور پر وکٹ  گنوا بیٹھے۔

بابر اعظم کو سری لنکن بالر پرباتھ جے سوریا نے بولڈ کیا۔ بعد ازاں امام الحق بھی 65 کے مجموعی اسکور پر دھننجے ڈی سلوا کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ بابر اعظم نے 16 جبکہ امام الحق نے 32 رنز بنائے تھے جس کے بعد محمد رضوان بھی آؤٹ ہوگئے۔

محمد رضوان کو88 کے مجموعی اور 24 کے انفرادی اسکور پر رمیش مینڈس نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے فواد عالم 19جبکہ آغا سلمان 13 کے انفرادی اسکور پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔ 37اوورز مکمل ہوگئے۔

 

Related Posts