پہلے گال ٹیسٹ میں شکست کے بعد سری لنکن ٹیم نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگز 378 رنز، آل آؤٹ پر مکمل کر لی ہے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کو بیٹنگ کے آغاز میں ہی مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے ہی سری لنکن ٹیم نے بیٹنگ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی تھی اور پہلے ٹیسٹ کے مقابلے میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اوپنر اوشارہ فرنانڈو اور کپتان دیمتھ کرونا رتنے نے بالترتیب 50 اور 40 رنز بنائے۔
فیفا ورلڈکپ کی سیکیورٹی کیلئے ڈرونز استعمال کرنیکا فیصلہ
سری لنکا کی پہلی وکٹ 92 کے مجموعی اسکور پر گری جبکہ دوسری 96، تیسری 120، چوتھی 195 جبکہ پانچویں 258 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔ فرنانڈو، مینڈس، کرونا رتنے، میتھیوز اور چنڈی مل ایک کے بعد ایک آؤٹ ہوئے۔
پانچویں وکٹ گرنے کے بعد سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی آہستہ آہستہ پویلین کا رخ کرتے رہے۔ چھٹی وکٹ 290، ساتویں 327، آٹھویں 333 جبکہ نویں 353 کے مجموعی اسکور پر گری۔ سری لنکن ٹیم کے آخری کھلاڑی 378 رنز کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد نواز نے 2 جبکہ نعمان علی نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سری لنکن کھلاڑی مینڈس 96 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو گئے تھے، اس لیے ان کی وکٹ کسی بالر کے نام نہ ہوسکی۔
آج اپنی پہلی اننگز کی ابتدا سے ہی قومی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار نظر آتی ہے۔ عبداللہ شفیق کوئی رن بنائے بغیر 0 کے مجموعی اسکور پر جبکہ کپتان بابر اعظم 16 رنز بنا کر 35 کے مجموعی اسکور پرآؤٹ ہوئے۔ کپتان کو پرباتھ جے سوریا نے بولڈ کیا۔
امام الحق 49 جبکہ محمد رضوان 17 کے انفرادی اسکور پر بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اب تک 17 اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے۔ سری لنکن ٹیم نے بیٹنگ اور بالنگ دونوں میں پہلے میچ کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھائی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








