علی طارق اور علیزے شاہ کا خوبصورت گانا ‘رابطہ’ یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

علی طارق اور علیزے شاہ کا خوبصورت گانا 'رابطہ' یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا
علی طارق اور علیزے شاہ کا خوبصورت گانا 'رابطہ' یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا

پاکستانی گلوکار علی طارق کا اداکارہ علیزے شاہ کے ہمراہ خوبصورت گانا ’رابطہ‘ ریلیز ہوگیا۔

اس گانے کو علی طارق نے گایا، لکھا اور کمپوز کیا۔ شاہ زیب حسین نے گانے کی ہدایتکاری کی ہے، جبکہ علی طارق اور عتیق خان نے گانا پروڈیوس کیا ہے۔ شائقین نئے گلوکار علی طارق کی کاوشوں کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

گلوکار علی طارق نے پاکستانی فلم پرے ہٹ لو کے گانے بہکانا میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا جو کافی مقبول ہوا۔ گلوکار نے متعدد ڈراموں کے او ایس ٹی کے لئے بھی گنگنایا۔ اس گانے میں بھی علی طارق کی آواز کو بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔ گلوکار کی خوبصورت آواز کو مداح بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ سے بھی تشبیہہ دیتے ہیں۔

دوسری جانب مداحوں نے ویڈیو میں ورسٹائل اداکارہ علیزے شاہ کی موجودگی کو بھی بے حد پسند کیا۔

علیزے شاہ نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ اسٹار مختلف برانڈ اشتہارات میں کیا اور اب وہ ڈراموں میں مرکزی کردار کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

علیزے شاہ نہ صرف پاکستان میں بلکہ اس سے باہر بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کی جاتی ہیں۔ اس وقت انسٹاگرام پر ان کے 4 ملین سے زائد فالوورز موجود ہیں، جہاں وہ اکثر اپنی تصاویر اور تفریحی ٹک ٹاک ویڈیوز پوسٹ کرتی ہیں۔

Related Posts