کینیا میں مسافر بس پُل سے نیچے جاگری، 34 افراد ہلاک، 14 زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

کینیا میں مسافر بس پُل سے نیچے جاگری، 34 افراد ہلاک، 14 زخمی
کینیا میں مسافر بس پُل سے نیچے جاگری، 34 افراد ہلاک، 14 زخمی

نیروبی: افریقی ملک کینیا میں مسافر بس پُل سے 40 میٹر نیچے دریا میں جاگری، جس کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق کینیا میں میرو سے بندرگاہی شہر ممباسا جانے والی مسافر بس پل سے الٹ کر دریا میں گر کر مکمل تباہ ہوگئی، بس کی حالت اتنی خراب ہوگئی تھی کہ اُسے کاٹ کر مسافروں کو نکالنا پڑا۔

واضح رہے کہ ریسکیو ٹیم نے امدادی کاموں کے دوران 11 مسافروں کو زندہ بچالیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ دریا سے 34 لاشیں بھی نکالی گئی ہیں جن میں 14 خواتین اور 2 بچیاں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عدالتی فیصلے کا بائیکاٹ، پی ٹی آئی کا پی ڈی ایم کیخلاف سخت ایکشن کا مطالبہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک حادثے کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا، تاہم ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ممکنہ طور پر بس کے بریک فیل ہوگئے تھے۔ یہ بس ماڈرن کاسٹ کمپنی کی ملکیت ہے۔

خیال رہے کہ کینیا میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں کئی نقائص ہیں صرف گزشتہ برس ٹریفک حادثات میں 4 ہزار 579 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Related Posts