پاکستان کاغذی کرنسی سے پاک معیشت کی طرف جارہا ہے۔سلمان صوفی

تازہ ترین

تازہ ترین

واشنگٹن: وزیر اعظم اسٹرٹیجک اصلاحات کے سربراہ سلمان صوفی نے کہا ہے کہ پاکستان کاغذی کرنسی سے پاک معیشت کی طرف جارہا ہے جس کا مقصد تاجروں، سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستانی نژاد امریکہ کی کاروباری شخصیات سے ملاقات کے دوران سلمان صوفی نے کہا کہ تاجر، سرمایہ کار اور صنعتکار برادری کی سہولت کیلئے کیش لیس معیشت متعارف کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کا پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا اعلان

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سلمان صوفی نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں اور تاجروں کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کیلئے اصلاحات کا ایک سلسلہ شروع کر رہی ہے۔ ہم کاروباری برادری کو کاغذی کارروائی اور غیر ضروری دستاویزات سے بچانے کیلئے مرکزی پورٹل شروع کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے تمام سرکاری ادائیگیوں کو ڈیجیٹلائز کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے جس سے متعلقہ کمپنیوں کو ایک بہت بڑا موقع میسر آئے گا۔ اس موقعے پر امریکا میں پاکستانی سفیر سردار مسعود خان نے بھی امریکی تاجر برادری سے معاشی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی۔

پاکستانی سفیر سردار مسعود خان نے پاکستان میں کیش لیس معیشت کے امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ٹی سیکٹر کے اقدامات کو مطلوبہ تعاون فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ سیمی کنڈکٹرز اہم ترجیح کے طور پر شناخت کر لیے گئے جبکہ امریکی تاجر بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔ 

Related Posts