پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب ڈالر سے زائد ملنے کی توقع

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی ایم ایف نے پاکستان کے متعلق رپورٹ جاری کردی
آئی ایم ایف نے پاکستان کے متعلق رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد: پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب ڈالر سے زائد ملنے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرضہ دوسرے ذرائع سے مزید فنانسنگ کے راستے کھول سکتا ہے۔ موڈیز توقع کرتا ہے کہ آئی ایم ایف تیسری سہہ ماہی میں فنڈز تقسیم کرے گا۔

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ کی رپورٹ کے مطابق سیاسی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے اس ماہ پاکستان کی کرنسی اور بانڈز کو نقصان پہنچا، آئی ایم ایف کی امداد میں تاخیر سے بھی سرمایہ کار بےچین ہے۔

فِچ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے 1.2 بلین ڈالر ملنے سے ملک کی کرنسی اور بانڈز پر دباؤ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کاغذی کرنسی سے پاک معیشت کی طرف جارہا ہے۔سلمان صوفی

دوسری جانب جے پی مورگن نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی ادائیگیوں میں ڈیفالٹ نہیں کرے گا، بجٹ میں متعارف کروائی گئی اقتصادی اصلاحات، مالی کفایت شعاری اور آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان کی ادائیگیوں کی صورتحال بہتر ہے۔

جے پی مورگن کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے کے بعد دوسرے ڈونرز سے بھی پاکستان کو فنانسنگ ملے گی، جس سے پاکستان دسمبر 2022 میں میچیور ہونیوالے بونڈز کی ادائیگیاں کر سکے گا۔

Related Posts